رمضان المبارک کی آمدآمدہے- شہریوں کی بڑی تعداد نے کھانےپینے کی اشیاء کی خریداری کےلیےسستے اتوار بازاروں کا رخ کر لیا،مگر وہاں قیمتیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ۔

اسلام آباد (احسان احمد سے)! رمضان المبارک کی آمدآمدہے- شہریوں کی بڑی تعداد نے کھانےپینے کی اشیاء کی خریداری کےلیےسستے اتوار بازاروں کا رخ کر لیا،مگر وہاں قیمتیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ۔رمضان المبارک میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے،عام آدمی کا بھرم قائم رکھنے کےلئے سستے اتوار بازار مہنگائی بازار بن گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دعوے تو بہت کرتی ہے مگرقیمتوں اور معیار پرکنٹرول کیلئے عملی اقدامات کہیں نظر نھیں آتے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اتوار بازاروں میں اشیاء کا معیار بہتربنانےکے ساتھ ساتھ قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھےتاکہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پسنے سے بچ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *