پیر محل کی خبریں رانا اشرف کے سنگ

وائس آف پیرمحل ) تعلیم کے بغیر کسی معاشرے میں امن و امان، عدل و انصاف، ترقی و خوشحالی نہیں رہی ہے۔ امن کے لیے بنیادی شرط لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستگی ہے امن کا حقیقی دشمن ہی جہالت ہے جس معاشرے میں لوگوں کو ان کے صحیح مقام، فرائض اور حقوق کا علم نہ ہو وہ معاشرے صحیح معنوں میں معاشرہ رہتا ہی نہیں دنیا کے جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ان ممالک اگرچہ آزادی ہم سے بعد میں حاصل کی لیکن معاشی ، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور جدید سائنسی طریقہ میں ہم سے کافی آگے نکل چکے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل فاروق زاہد نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں نئے تعینات ہونے والے ایجوکیٹر ز میں تقررنامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا ۔موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی امن وسلامتی اور ترقی خوشحالی کے لیے اساتذہ کا کردار مزید بڑھ گیا ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں کیاجاسکتا اساتذہ قوم کے معمار ہے قومی تعمیر کی ترقی کے لیے اساتذہ پر بھاری ذمہ عائد ہوتی ہے اساتذہ اپنے فرائض کی بجاآوری میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے فاروق زاہد نے کہا نئے تعینات وہنے والے اساتذہ ایڈکشن ٹریننگ کے دوران سکھائی جانے والی تدریسی مہارتوں اور جدید طریقہ ہائے تدریس کا اپنے اپنے سکولوں میں جاکر عملی مظاہرہ کرکے نونہالان وطن کی بہترین تعلیم وتربیت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انبیاء کرام نے بھی جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے انہوں نے بہترین تربیتی سرگرمیوں پر ماسٹر ٹرینرز شہزادامین چوہدری ، خالق دادخان اور اے ای او مرکز باغ والا محمد اشرف زاہد ، چوہدری محمد اسلم بھی موجودتھے

وائس آف پیرمحل ) آزادی کی نعمت کو وہی سمجھتے ہیں جو آزادی کی نعمت کو جانتے ہیںآزادی تقریبات کا مقصدملک و قوم کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے آزاد وطن قائد اعظم محمد علی جناح کی کوششوں سے معرض وجود میں آیا پاکستان کی خالق جماعت بھی مسلم لیگ ہے اور اب اس کی تعمیر و ترقی میں بھی مسلم لیگ ہی کا کردار نمایاں ہے ان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے یوم آزادی پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا سب پاکستانی اس سبز ہلالی پرچم تلے ایک ہیں ہمیں اپنے ملک کی خاطر ذاتی اختلافات کو ملکی مفادات پر ہرگز ترجیح نہیں دینا چاہیے

وائس آف پیرمحل ) ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے تفصیل کے مطابق یوم پاکستان 14اگست کے روز پیرمحل اور گردونواح سے نوعمر ون ویلر اپلائیڈفا رموٹرسائیکلوں پر دو دوتین تین کی ٹولیوں میں پیرمحل شہر کی گلیوں میں بازاروں میں جمع ہوکر خطرناک ون ویلنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں پولیس ون ویلروں کی کاروائیوں سے آگاہ ہونے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی جارہی ہے جو بے خبر والدین کے ان بگڑے رئیس زادوں کا غیر اخلاقی،غیر قانونی اورجان لیوا فعل ہے سماجی فلاحی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے اس پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے انتظامی افسران کی چھاپہ مار ٹیمیں مختلف عوامی مقامات،پبلک پارکس اور شاہراہوں پر متحرک کی جائیں تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے
وائس آف پیرمحل ) نوعمراناڑی رکشہ ڈرائیور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے انتظامیہ کی سردمہری کے باعث اکثر رکشے وارداتوں میں استعمال ہونے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور اردگرد کے چکو ک کو جانے والے موٹر سائیکل رکشے جنہیں نوعمر اور اناڑی ڈرائیورچلارہے ہیں جنہیں ڈرائیونگ کی ذرا بھر بھی سوجھ بوجھ نہ ہے جو کہ نہ صرف اپنی جانیں ہتھیلی پرلیے پھرتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے ملک الموت ثابت ہورہے ہیں پیرمحل شہر سے ارد گرد کے چکوک کو جانے والے اکثر موٹرسائیکل رکشوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال ہورہے ہیں جوکہ انتظامیہ کی سردمہری کا نتیجہ ہے جب بھی کسی افسرنے ان موٹرسائیکل رکشوں کے خلاف کاروائی کی نادیدہ ہاتھوں نے کاروائی کو رکوادیا چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت ،حاجی اللہ دتہ کونسلر ، نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ تمام موٹرسائیکل رکشوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور نوعمراورکم سن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے جوکہ چلتی پھرتی موت ہے
(وائس آف پیرمحل)حکومت کی صوبہ بھرمیں سخت سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرکی سیکورٹی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیاہے اس حوالے سے تمام ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کوآگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کوکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلہ میں داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ‘ مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرمکمل جانچ پڑتال اورسرکاری دفاتراوراہم پبلک مقامات اورعمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کاکہاگیاہے غفلت کے مرتکب افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت اورپولیس حکام نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

(وائس آف پیرمحل)جشن آزادی کے سلسلہ میں سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کے لیے حکومت نے ہدایات جاری کردیں۔تفصیل کے مطابق جشن آزادی کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے جاری ہونیوالے ایک حکمنامے کے مطابق صوبہ بھرکے سی سی پی اوز‘آرپی اوز‘ڈی آئی جیز‘سی پی اوز ‘ڈی پی اوز ‘سپیشل برانچ اور کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ فوری طورپر اضافی لاؤڈسپیکرزاورہارنزختم کئے جائیں ‘ضلع بھرمیں ہر طرح کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور اگر کوئی بھی فرد اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایاجائے تو اسے فوری طورپر گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے جبکہ پسٹل ‘کلاشنکوف سمیت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں۔حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ شہربھرمیں چلنے والی سبز نمبر پلیٹ والی‘غیرنمونہ اور بغیرکاغذات کی چلنے والی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر انہیں فوری بند کرنے کا حکم دیاگیاہے جبکہ ضلع بھرکے پراپرٹی ڈیلرز‘مکان مالکان اورکرایہ داروں کے کوائف اکٹھے کرکے کرایہ داری رجسٹرڈکو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے کا بھی کہاگیا۔ احکامات پرضلعی پولیس نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔
(وائس آف پیرمحل) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔

(وائس آف پیرمحل)حکومت کی ہدایت پرپولیس اہلکاروں کے بین الاضلاعی تبادلے این اوسی سے مشروط۔تفصیل کے مطابق جعلی تقررناموں پرپولیس ملازمین کاتقرراورتبادلہ منظرعام پرآنے کے بعدحکومت پنجاب کی ہدایت پر آئی جی پولیس پنجاب نے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پولیس ملازمین کے تبادلہ کوایس پی عہدہ کے افسرکی طرف سے جاری کیے جانے والے این اوسی سے مشروط کردیاہے حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ آئندہ کسی بھی پولیس ملازم کے دوسرے ضلع میں تبادلہ کے لیے ایس پی عہدہ کاافسراین اوسی جاری کرے گااحکامات پرضلعی پولیس افسرنے عملدرآمدکے لیے تمام افسران وملازمین کوآگاہ کردیاہے۔
(وائس آف پیرمحل)انسدادپتنگ بازی قانون پرعملدرآمدیقینی بنانے کاحکم۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمدکروانے کاحکم دیتے ہوئے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ تمام سرکل افسران اورتھانوں کے ایس ایچ اوزکوپتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمدکروانے ‘پتنگ بازی اورپتنگ بازی کاسازوسامان تیارکرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کاپابندبنائیں کیونکہ آئندہ کسی بھی علاقہ میں ڈورپھرنے سے کوئی ہلاکت ہوئی تومتعلقہ ایس ایچ اوذمہ دارہوگاجس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی پولیس نے تمام افسران کوآگاہ کردیاہے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب سے آئندہ اتنخابات میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں
(وائس آف پیرمحل)تحریک انصاف نے آئندہ اتنخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کرتے ہوئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ نوازشریف کے منصب سے نااہل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پورے ملک میں خوشیاں منانے کے بعد اب آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور سب سے پہلے پنجاب میں 10 رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جس کے چئیرمین عمران خان خود ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور چوہدری سرور سمیت 4 صوبائی صدور بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اور بورڈ امیدواروں کے انٹرویو کرکے انہیں ٹکٹیں فراہم کرے گا۔
شوگر ملز مالکان کی جانب سے 8 روز سے چینی کی فراہمی بند
وائس آف پیرمحل)شوگر ملز مالکان کی جانب سے آٹھ روز سے چینی کی فراہمی بند ہے۔ جس کے باعث ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔لاہور میں قیمت اکسٹھ روپے اور کراچی میں ساٹھ روپے کلو پر پہنچ گئی ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ہٹ دھرمی پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے انڈسٹری کو چینی چھیاسٹھ روپے کلو پڑ رہی ہے، کم پر نہیں بیچ سکتے۔شوگر ملز کے پاس چینی کے لاکھوں ٹن ذخائر ہیں، اس کے باوجود مارکیٹ میں سپلائی بند کر رکھی ہے۔ادھر عدم دستیابی کے باعث کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت چھپن روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ ریٹیل میں چینی کا دام ساٹھ روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی آٹھ روز کے دوران چینی کی قیمت میں تقریبا گیارہ روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔اسلام آباد میں چینی چھ روپے مہنگی ہوگئی، جبکہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *