پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے نتائج جاری ہیں، 151پراڈکٹس میں سے 92 نمونہ جات پاس، 45 فیل اور مضر صحت قرار دے دئیے گئے، 14 پراڈکٹس قابل استعمال لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے غذائی معیار پر پورے نا اترنے پر غیر معیاری قرار، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والے کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور اور ایوا سن فلاور کوکنگ آئل شامل ہیں

لاہور(تیزترین نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کوکنگ آئل اور گھی سمپلنگ مہم کے نتائج جاری ہیں، 151پراڈکٹس میں سے 92 نمونہ جات پاس، 45 فیل اور مضر صحت قرار دے دئیے گئے، 14 پراڈکٹس قابل استعمال لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے غذائی معیار پر پورے نا اترنے پر غیر معیاری قرار، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والے کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور اور ایوا سن فلاور کوکنگ آئل شامل ہیں، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قراردیا گیا، ،سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ،سیزن، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول ، ذائقہ بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دے دئیے گئے، امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بناسپتی بھی تجزیے میں فیل ہو گئے، ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر قرار، 14پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیے گئے، شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاءپیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل غیر معیاری قرار، داتا، پرائم ، ہانڈی، غوثیہ، ممتا، اسلام آباد، آشیانہ اور مہر بناسپتی سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تاز ہ گولڈ، رحمت، ص، مالٹا بناسپتی بھی کم غذائیت پر غیر معیاری قرار، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوام کو فیل ہونے والے پراڈکٹس کی موجودہ سپلائی نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے، تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pk پر دیکھی جا سکتی ہے، پاس ہونے والوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج سے بھی لی جا سکتی ہے، فیل ہونے والی ہر کمپنی پر 10 لاکھ جرمانہ عائد، تمام مال مارکیٹ سے فوری ہٹانے کی ہدایات کی ہے- اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی۔ جبکہ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو 1 ماہ کا کوالٹی ایڈجسٹمنٹ ٹائم دے دیا گیا- 1 ماہ بعد دوبارہ سیمپلنگ کی جائے گی، معیار پورا نہ ہونے پر ان کی پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔ مارچ میں 120کمپنیوں کے 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے تھے، تمام نمونے عالمی معیار کی ISO سرٹیفائیڈ لیبارٹری PCSIR سے چیک کروائے گئے ہیں۔ تما م کمپنیوں کو خامیاں دور کرنے اور اصلاح کے لیے مناسب وقت دیا گیا تھا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی سال میں 2 مرتبہ اعلانیہ جبکہ ایک دفعہ سرپرائز طریقے سے نمونے لے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *