کینسر سے لے کر امراض قلب سے تحفظ دینے والی سبزی

اگر تو آپ اپنے دل کو صحت مند، دماغ کو تیز اور موٹاپے کو دور رکھنا چاہتے ہیں تو ایک سبزی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ اگر مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ گوبھی صحت کے لیے کسی بھی سپر فوڈ سے کم نہیں۔ اس سبزی کا ایک وقت استعمال وٹامن سی کی دن بھر کے لیے تجویز کردہ مقدار کا 73 فیصد جسم کو فراہم کردیتا ہے، اس میں چربی، نمک یا شکر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ یہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتی ہے۔ یہاں اس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں جو اسے واقعی سپر فوڈ بناتے ہیں۔ دماغ کو صحت مند رکھے:: گوبھی میں کولین نامی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو دماغی نشوونما کے لیے ضروری ہے جبکہ یہ خلیات کی مرمت میں بھی مدد دیتا ہے۔ طبی جریدے جرنل آف نیوروفزیولوجی میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کولین عصبی اور دماغی نشوونما پر مثبت انداز سے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسی طرح یہ یاداشت اور طویل المعیاد یادوں کو سنبھالنے والے دماغی حصے کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے والی سبزی ہے۔ کینسر کا خطرہ کم کرے:: ایک تحقیق کے مطابق گوبھی اور بروکولی کا ازیادہ استعمال مردوں میں مثانے کے کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔ یو ایس نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہفتے میں دو بار گوبھی کا استعمال مثانے کے کینسر کا خطرہ 52 فیصد تک کم کردیتا ہے، جبکہ کوئی اور پھل یا سبزی اس حوالے سے اتنی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتی۔ خون کی شریانوں کے لیے بہترین:: ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گوبھی کھانے کی عادت شریانوں کے تحفظ میں مدد دیتی ہے، تحقیق کے مطابق دل سے جڑی شریانوں میں ایک پروٹین جب کچھ مخصوص حصوں میں غیر متحرک ہوتا ہے تو امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم گوبھی میں موجود ایک جز اس پروٹین کو حرکت میں لاتا ہے اور شریانوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ سبزیاں امراض قلب سے تحفظ دیتی ہیں۔ جسمانی وزن میں کمی:: ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوبھی کھانا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگرچہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے مگر گوبھی اور سیب زیادہ تیزی سے اس مقصد کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔ الزائمر سے تحفظ:: ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ای سے بھرپور غذائیں جیسے گوبھی طویل المعیاد بنیادوں پر دماغی تنزلی کا باعث بننے والے امراض جیسے الزائمر اور پارکنسن کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ مھققین کا کہنا تھا کہ وٹامن ای سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال مختلف دماغی امراض سے تحفظ دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *