وہاڑی میں موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسٹام فروش یونین کے صدر کو قتل کردیا ،

روزنامہ بورےوالا,,,وہاڑی موٹر سائیکل سوار دو نا معلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسٹام فروش یونین کے صدر کو قتل کردیا ،بتایا جاتا ہے کہ اسٹام فروش یونین وہاڑی کے صدر چودھری عبدالمجید ضلع کچہری سے کام ختم کرکے اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے چودھری عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا جبکہ مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جس پر ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری اور ایس ایچ او دانیوال محمد ذاکر گجر بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر مقتول کے ورثاء اورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود نمبردار و اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اس موقعہ پر مقتول کے کزن چودھری عاشق نے رانا طاہر محمود کے ہمراہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہو ئے میڈیا کو بتایا کہ مقتول عبدالمجید کے مقامی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے بھائی میاں آصف خورشید، سٹی کونسلر چودھری نعیم خالد اور ذوالفقارکے ساتھ پلاٹ کے کیس کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر ان لوگوں کی ایماء پر مبینہ طور پر مقتول کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے تھے جس پر مقتول نے ایم پی اے کے بھائی ودیگر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر27/17درج کرایا ، ڈی پی او عمرسعید ملک نے ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری کے ذریعے ایم پی اے کی ایماء پر دباو ڈالا ،مقتول ضلع کچہری سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھاکہ ان لوگوں نے مبینہ طورپر غنڈوں کے ذریعہ قتل کروا دیاانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملوث لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے رابطہ کرنے پر مسلم لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے موقف اختیار کیا کہ اسٹام فروش عبدالمجید کے قتل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسی انتقامی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہم سیاست کی شرافت کے علمبردار ہیں وہاڑی کی عوام کے عوام گواہ ہے ہمارا دامن صاف ہے کچھ لوگ سیاسی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی سیاسی دکانداری چمکنے کیلئے اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمظہر وٹو نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایاکہ قانون کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں مظلوم خاندان کے ساتھ پورا انصاف ہو گا تحقیقات جاری ہیں مقتول کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف بلا تفریق کا رروائی کی جا ئے گی۔۔

More from my site

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *