کاہنہ نو ،گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول نمبر2 کی پرنسپل نے سکول کواپنی رہائش گاہ بنالیا بچوں کی دیکھ بھال،کھانے پینے اورکپڑے بدلنے کی ذمہ داری طالبات کی لگ گئی

کاہنہ نو ،گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول نمبر2 کی پرنسپل نے سکول کواپنی رہائش گاہ بنالیا
بچوں کی دیکھ بھال،کھانے پینے اورکپڑے بدلنے کی ذمہ داری طالبات کی لگ گئی


لاہور( )کاہنہ نو ،گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول نمبر2 کی پرنسپل شہنازاسلم استاد جیسے عظیم پیشے سے وابستہ ہیں پرطالبات اوراُن کے والدین کے ساتھ کارویہ انتہائی سخت اورتوہین آمیزہے، وہ اپنے تین سالہ کے بچے کوساتھ سکول لاکرگھرسے تعلیم حاصل کرنے آئی بچیوں سے آیاکا کام لیتی ہیں ،بچے کے کھانے پینے یاکپڑے تبدیل کرنے میں غفلت پرانتہائی توہین کے ساتھ تشدد بھی کرتیں ہیں،ساراوقت پرنسپل کے بچے کی دیکھ بھال کرتے طالبات کاقیمتی وقت ضائع ہوجاتاہے،سکول صفائی میں ستھرائی کانظام بھی بری طرح متاثرہے،دیگرٹیچرزکے سکول آنے کاکوئی وقت نہیں کوئی 9بجے توکوئی 10بجے حاضرہوتی ہے،شہنازاسلم سے قبل جوپرنسپل تھیں وہ اپنے فرائض درست اندازمیں اداکرتیں تھی ،اہل علاقہ کواُن سے کبھی کوئی شکایت نہ تھی،پریشان طالبات اوراہل علاقہ نے وزیرتعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ شہنازاسلم کافوری تبادلہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *