جمیعت علماء اہلیسنت و جماعت کی جانب سے سانگھڑ کی مرکزی جامع مسجد میں ماہانہ درس قرآن کے حوالے سے میٹینگ ہوئی میٹینگ میں درس قرآن اور درس حدیث سے لوگوں کو دین و دنیا کی بہتری کے لیے درس قرآن کا ایک پروگرام منعقد کرنے فیصلہ ہوا

سانگھڑ رپورٹ وقاص احمد رحمانی

جمیعت علماء اہلیسنت و جماعت کی جانب سے سانگھڑ کی مرکزی جامع مسجد میں ماہانہ درس قرآن کے حوالے سے میٹینگ ہوئی میٹینگ میں درس قرآن اور درس حدیث سے لوگوں کو دین و دنیا کی بہتری کے لیے درس قرآن کا ایک پروگرام منعقد کرنے فیصلہ ہوا اس میٹینگ میں مرکزی صدر جمیعت علماء اہلیسنت شاہد رضا سکندری مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ جمال الدین مرکزی پریس انفارمیشن سیکریٹری وقاص احمد رحمانی سائبان پاکستان انٹرنیشنل کے بانی غلام نبی منصوری پاکستان سنی تحریک کے صدر صوفی امجد اور دیگر شرکاء نے اس میٹینگ میں شرکت کی اور درس قرآن کے6 اگست کے پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا بعد ازاں سائبان پاکستان کے چیئر مین غلام نبی منصوری نے کہا کہ قرآن کریم کو سمجھ کر اور قرآن کے اصولوں پر چل کر ہم اپنے سارے معاملات کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں حاصل کر سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *