بھر میں چلنے والی انٹرنیٹ کمپنیاں تیز سپیڈ کا جھانسہ دے کر مہنگے پیکجز کے ذریعے عوام کو لوٹنے لگیں ،انٹرنیٹ کی مطلوبہ اسپیڈ نہ ملنے پرمختلف طبقہ فکر کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ار با ب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ

ساہوکا(نامہ نگار ) ملک بھر میں چلنے والی انٹرنیٹ کمپنیاں تیز سپیڈ کا جھانسہ دے کر مہنگے پیکجز کے ذریعے عوام کو لوٹنے لگیں ،انٹرنیٹ کی مطلوبہ اسپیڈ نہ ملنے پرمختلف طبقہ فکر کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ار با ب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ ،ایوونگل سمیت تمام پرائیویٹ سیلولر اور انٹر نیٹ کمپنیاں 3جی 4جی انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا جھانسہ دے کر مہنگے پیکجز کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹ رہی ہیں جبکہ من مرضی کے پیسے لے کر بھی صارفین کو مطلوبہ اسپیڈ فراہم نہیں کی جاتی سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے طالب علموں کو تعلیم کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب بنکوں کے ساتھ کام کرنے والے کاروباری حضرات بھی لنک ڈاؤن کی رٹ سے عاجز آچکے ہیں دفاتر میں کام کرنے والے افراد بھی انٹر نیٹ کمپنیوں سے نالاں ہیں کمپنیوں کی من مانی پر عوامی و سماجی شخصیات نے احتجاج کرتے ہوئے انٹر نیٹ کمپنیوں کی لوٹ مار فوری بند کرنے اور صارفین کو مطلوبہ معیار کی انٹر نیٹ اسپیڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے#

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *