محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد کیے جانے والے علم و ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء کو سکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے .ڈی پی او عمر سعید ملک

روزنامہ بورےوالہ /رپورٹ۔۔۔،محمد جمیل بھٹی

 

محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد کیے جانے والے علم و ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء کو سکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے .ڈی پی او عمر سعید ملک

محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد کیے جانے والے علم و ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء کو سکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے .اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نباہا جا رہا ہے یہ بات ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے دس محرم الحرام کو غلہ منڈی بوریوالا میں مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی . اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی بوریوالا ,ایس او ماڈل ٹاؤن ,تاجر , امن کمیٹی کے ممبران, اور منتظمین بھی موجود تھے. ڈی پی او وہاڑی نے پیدل جلوس کے راستے کا سیکیور ٹی کے حوالے سے جائزہ لیا.اس موقع پر انہوں نے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے.جبکہ انتظامیہ نے اعلی سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او وہاڑی کی حوصلہ افزائی کئ.

More from my site

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *