چوتھے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز باکو، پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی،شیف ڈی مشن سید محمد عابد قادری اورسیکرٹری کموڈور ناصر محمود ہونگے

 

چوتھے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز باکو، پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی،شیف ڈی مشن سید محمد عابد قادری اورسیکرٹری کموڈور ناصر محمود ہونگے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس آج جمعہ کے روز یہاں پی او اے ہاوس میں منعقد کیا گیا جس کی ؂صدارت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سر براہ جنرل(ر) عارف حسن نے کی۔ اجلاس میں 12 سے 22 مئی تک باکو میں ہونے والے چوتھے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے حوالے سے اب تک ہونے والی ڈویلپمینٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صدر پی او اے نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پی ایس بی کی جانب سے چوتھے اسلامک گیمز میں شرکت لے لئے ٹیموں کی روانگی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جنرل عارف حسن نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پاکستانی دستہ کے شیف ڈی مشن سید محمد عابد قادری گیلانی ہونگے۔ کمانڈور ناصر محمود بطور سیکر ٹری دستہ اور محمد شاہد بطور خازن پاکستانی دستہ کا حصہ ہونگے۔ اجلاس میں مالی مشکلات کے باعث باسکٹ بال کی ٹیم کو پاکستانی دستہ سے نکالے جانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جسپر صدر پی او نے اعلان کیا کہ اگر حکومت اجازت دے تو باسکٹ بال کی ٹیم کو پی او اے اور باسکٹ بال فیڈریشن کے خرچ پر باکو گیمز میں شرکت کے لئے بھجوایا جاسکتا ہے اس ضمن میں طے کیا گیا کہ پی او اے اس حوالے سے پی ایس بی سے رابطہ کر کے اپنی یہ آفر حکومت تک پہنچائے گی۔اجلاس میں چوتھے اسلامک سالیڈیر ٹی گیمز میں شر کت کرنے والے کھیلوں کی صدور ،سیکر ٹری اور اور انکے نمائندون سے شر کت کی۔اس موقع پر صدر پی او اے فیڈریشنز کے نمائنوں میں کھلاڑیوں کو ایکریڈیشن کارڈز اور لگیج ٹیگز بھی تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *