گگو منڈی کی خبریں رانا شمشاد کے سنگ

گگو منڈی(رانا شمشاد) گگو منڈی: اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو سیاست کی لڑائی سے نکلنا ہو گا ان خیالات کا اظہار ممبر یوتھ جنرل اسمبلی عامر شہزاد نے گگو منڈی پریس کلب کے دورے پر کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لڑائی کی وجہ سے بہت پیچھے جا رہا ہے اگر ملک کے اندر یہی سیاسی صورت حال رہی تو ملک کو سیاسی اور معاشی نقصان ہو گا۔ اس صورت حال سے نکلنے کا واحد حل یہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھ کر پاکستان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمارے دشمن یہ چاہ رہے ہیں کہ ملک کے اندر یہی سیاسی صورت حال برقرار رہے ۔

____________________________

گگو منڈی(رانا شمشاد) گگو منڈی: اشیخ فاضل روڑ پر غلہ منڈی کے قریب ایک لوڈر ٹریکٹر ٹرالی نے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا تفصیل کے مطابق ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار جس کے کا ساتھ ایک عورت اور دو بچے سوار تھے ایک تیز رفتار اینٹوں سے بھرے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں پیچھے بیٹھی ہوئی عورت(زبیدہ بی بی) موقع پر جاں بحق اور نوجوان اور 2 بچے شدید زخمی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر RHCہسپتال گگو منڈی منتقل کر دیا گیا ۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا۔

___________________________

گگو منڈی(رانا شمشاد) لاری اڈا گگو منڈی ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی لوگوں نے فوری طور پر دونوں کو زخمی حالت میں RHCہسپتال گگو منتقل کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *