ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی۔ پروموشن بیج والدہ محترمہ نے لگائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی۔ پروموشن بیج والدہ محترمہ نے لگائے۔
__________________________________________________
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام کی طرف سےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ایس ایس پی کے رینک پر گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جار ی کیا گیا اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ محمودہ سعید ملک صاحبہ جو کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی والدہ محترمہ ہیں نے پروموشن بیج لگائے۔تقریب میں ایس انوسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین ، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور دفتر پولیس کا تمام سٹاف بھی موجود تھا جنہوں نے ڈی پی او وہاڑی کو مبارک بار دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ مرحلہ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم کے بعد کے بعدمیری ماں کی دعاؤں،آئی جی صاحب اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان کے مجھ پر حصوصی اعتماد کی وجہ سے مکمل ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *