ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے اغواء کی گئی 5 سالہ حرا کو چند گھنٹوں بعد ہی بازیاب کروا لیا۔

ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے اغواء کی گئی 5 سالہ حرا کو چند گھنٹوں بعد ہی بازیاب کروا لیا۔
__________________________________________________

تفصیلات کے مطابق ھانہ ماچھیوال کے علاقہ چک نمبر 563ای بی کی رہائشی حرا بعمر 5 سال کو نوید نامی رکشہ ڈرائیور سکول چھوڑنے کے لئے گیا لیکن واپس نہ آیا۔بچی جب سکول ٹائم کے بعد بھی گھر نہ آئی تو انہوں نے پولیس تھانہ ماچھیوال کو اطلاع دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے نوٹس میں بات آتے ہی وہ مغویہ کے گھر چلے گئے اور تسلی دیتے ہوئے اعلان کیا کہ آپ کی بچی کی حفاظت کی ذمہ داری ہماری ہے آپ بے فکر رہیں۔ اس کے فوری بعد ہنگامی میٹنگ کی گئی اور ایس پی انوسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین ، ڈی ایس پی سرکل صدر ، ایس ایچ او ماچھیوال اور سی آئی اے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور ٹائم لمٹ دیتے ہوئے بچی کوٹریس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے مختلف مشتبہ جگہوں پر ریڈ کئے اور آخر کار ساہیوال سے کامیابی مل گئی اور بچی اور ٹریس کر لیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی نے جب بچی کو ورثاکے حوالے کرنے گئے تو علاقے کے لوگوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا اور وہاڑی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگانے شروع کر دئیے اور ڈی پی او وہاڑی کو دعائیں دیں۔ڈی پی اووہاڑی نے مخنت اور لگن سے اس بچی کو ٹریس کرنے والی ٹیم کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کیش انعام بھی دیا۔ڈی پی او وہاڑی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پھول جیسی کمسن معصوم بچی کو ٹریس کرنا ہمارے لئے چیلنج سے کم نہ تھا اورہمیں احساس ہے کہ والدین کے لئے بچی کے بغیر رات گزارنا کتنا کٹھن مرحلہ تھا لیکن ہماری ٹیم نے محنت اور لگن سے کیس کو ٹریس کر کے بچی کو صحیح سلامت ریکور کیا جس کے لئے پوری ٹیم کو ایک لاکھ روپے کیش انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ موقع پر ہی دیئے جائیں گے۔

More from my site

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *