بورےوالا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کھانے پینے کی بہترین اشیاء اور مشروبات دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

روزنامہ بورےوالہ ۔۔۔رپورٹ /محمد جمیل بھٹی

 

بورےوالا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو کھانے پینے کی بہترین اشیاء اور مشروبات دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا کہ محرم الحرام میں ڈیوٹی پر مامور پولیس فورس کی ضروریات کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس ملازمان کو بروقت کھانا پہنچانے کے لئے ضلع کوتین سرکلز میں تقسیم کر کے علیحدہ علیحدہ انچارج لگائے گئے ہیں جو کھانا تقسیم کرنے کے بعد ایک جامع رپورٹ جمع کرواتے ہیں.ان انچارجز کو ضلع اور باہرسے آئے ہوئے ملازمان کو کھانا کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اورکہا گیا اس ضمن میں کسی بھی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او وہاڑی نےخود بھی کھانے کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور ملازمان سے کھانے کی بروقت فراہمی بارے فیڈ بیک بھی لیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *