فراڈیوں نے حساس ادارے کے ملازم کو بھی لوٹ لیا ۔

‎بورےوالا
حیدر آباد سے چھٹی پر گھر آنے والے پاکپتن کے رہائشی حساس ادارے کے ملازم کو بورے والا میں بس سٹینڈ پر نا معلوم ملزموں نے نشہ آور شراب مشروب پلا کر لوٹ لیا ،واقعات کے مطابق سندھ رجمنٹ حیدر آباد کینٹ میں ملازم حوالدار محمد افضل جو کہ پاکپتن کے گاﺅں چک 8/SPکا رہائشی ہے پونے تین بجے پاور کمپنی کی بس کے ذریعہ اتفاق سٹینڈ پر پہنچا اور وہاں لوگوں سے معلوم کیا کہ قصور کی بس کب آئے گی تاکہ اس میں سوار ہو سکے وہاں موجود دو افراد نے بتایا کہ بس تین بجے آئے گی اسی اثناءمیں ایک شخص قریبی سٹال سے کولڈ ڈرنک کی بوتل لے آیا اور حوالدار افضل کو تکرار کرکے پلا دی تھوڑی دیر بعد وہ بے ہوش ہو گیا تو ملزموں نے اس کی جیب سے 55ہزار نقدی اور 10ہزار مالیت کے بیگ میں موجود کپڑے نکال لئے اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے زیر دفعہ 420-379-337-5ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے.

More from my site

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *