چیچہ وطنی کے نواحی چک 113بارہ ایل میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔

چیچہ وطنی کے نواحی چک 113بارہ ایل میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق۔
چیچہ وطنی اس ہفتے میں دوسری بارش ، بارش سے تباہی ۔ اب تک ساتھ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔جبکہ محکمہ جنگلات ، محکمہ واپڈا اور بیسیوں مکانوں کی دیواریں ،چھتیں بھی زمین بوس ہونے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر113بارہ ایل کی رہائشی 55سالہ خاتون گھرسے روٹی لیکر اپنے خاوند کے پاس جنگل میں جارہی تھی جبکہ رانامحمد شاہد{المعروف ڈاکٹر} گائوں سے شہر کی طرف آرہا تھا کہ قبرستان روڈپر پہنچا تو اچانک آسمانی بجلی گری جس کی لپیٹ میں 55سالہ پٹھانی بی بی اور رانا محمدشاہد آگئے ۔ 55سالہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ رانا محمد شاہد کو ریسکیو 1122ٹیم طبی امداد کے بعد ہسپتال لیکر آرہی تھی کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔تاہم دونوں کی نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دونوں کی اچانک موت سے گاہوں کی فضا انتہائی افسردہ ہو گی ۔ یاد رہے کہ چیچہ وطنی میں ایک ہفتے کے اندر یہ دوسری بارش ہے اور بارش سے واپڈا ، محکمہ جنگلات کا لاکھوں کا نقصان اور 7قیمیتی جانیں بھی چلی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *