اللہ کرم کرے گا

عنوان ،،،،اللہ کرم کرے گا ،،،
تحریر ۔۔۔احمر اکبر
اماں سٹیا گئی ہے ، اس کو اب پتہ نہیں چلتا کب کہاں کیا بات کرنی ہے ، اماں کا دماغ خراب ہے ، پاگل خانے جمع بھی نہیں کروا سکتا ، میری ناک کٹ جاے گی ،
اماں کے اکلوتے بیٹے نے کمرے کو تالا لگاتے ہوے اپنی بیوی کو کہا ،
آپ تو چلے جاتے ہیں کمرہ بند کر کے ہم کو پورا دن اس کی بک بک سننا پڑتی ہے ،
بیوی نے شوہر کو کھا جانے والی نظروں سے دیکھتے ہوے کہا
کچھ دنوں کی بات ہے بیگم ، اماں نے مر کھپ جانا ہے ویسے بھی ایک وقت کے کھانے سے وہ کب تک زندہ رہ سکیں گی
حوصلہ رکھو ،،،،
۔۔۔۔۔۔اللہ کرم کرے گا ،،،،
اماں کا بیٹا یہ کہتے ہوے گھر سے نکل گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *