ایشوریا رائے کی تازہ تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلاء کر دیا۔

ممبئی: فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویر نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی ہکا بکا ہیں۔ تصاویر میں 43 سالہ اداکارہ پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند دکھائی دے رہی ہیں۔ ایشوریا رائے 19 اور 20 مئی کو ریڈ کارپٹ میں شرکت کرنے والی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں ایشوریا رائے نے بیبی پنک رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت اور پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی گود میں بچی کو بھی اٹھا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ایشوریا رائے نے سرمئی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کا چہرہ زیادہ بھرا ہوا اور تروتازہ نظر آ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *