]]>
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میپکو کا لاکھوں صارفین کی جیبوں پر بڑا ڈاکہ،190 سے 195 یونٹس والوں کو 5 سے 10 اضافی یونٹس ڈال کر اربوں روپے اکٹھے کرنے کیلئے اضافی بل بھیج دئیے،199 سے کم سلیب ریٹس والوں کو اضافی یونٹس ڈال کر سو گناہ زائد بل بھیج دیئے،200 یونٹس والے صارفین آئندہ چھ ماہ تک اسی سلیب ریٹس کے بل ادا کریں گے،رواں ماہ میپکو کے اس اضافی ڈاکہ عام اور متوسط طبقہ کے اوسان خطا کر دیئے،وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق میپکو کی طرف سے رواںماہ لاکھوں ایسے صارفین جن کے میٹروں پر 199 سے کم یونٹس چلے تھے انکو کمپیوٹرائزڈ ریڈنگ کا بہانہ بنا کر میٹروں پر چلنے والی ریڈنگ کے برعکس 5 سے 10 اضافی یونٹس ڈال کر 200 یونٹس کے سلیب ریٹس کے مطابق سو گناہ اضافی بل بھیج کر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے 199 سے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 200 اور اس سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین میں شامل کر کے ناصرف رواں ماہ 52روپے فی یونٹ والے سلیب ریٹ میں شامل کر دیا گیا ہے بلکہ وہ آئندہ چھ ماہ تک بھی کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود 52 روپے فی یونٹس کے حساب سے بل کرنے پر مجبور ہونگے صارفین کے ساتھ کئے گئے اس فراڈ کی وجہ سے میپکو دفاتر میں اپنے بل درست کروانے والے صارفین کی لائنیں لگ گئی ہیں لیکن کسی بھی صارف کا بل درست نہیں کیا جا رہا بلکہ میکپو کا عملہ صارفین کو یہ کہہ کر واپس جانے پہ مجبور کر رہا ہے کہ یہ بل ملتان میپکو نے بنائے ہیں ہم کچھ نہیں کر سکتے بجلی کے لاکھوں صارفین کے اس ظالمانہ استحصال پر صارفین نے وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس فراڈ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=240340یوگا انسان کے اندر بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔ریاض کھوکھر
https://dailyburewala.com/?p=24029&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25db%258c%25d9%2588%25da%25af%25d8%25a7-%25d8%25a7%25d9%2586%25d8%25b3%25d8%25a7%25d9%2586-%25da%25a9%25db%2592-%25d8%25a7%25d9%2586%25d8%25af%25d8%25b1-%25d8%25a8%25db%258c%25d9%2585%25d8%25a7%25d8%25b1%25db%258c%25d9%2588%25da%25ba-%25da%25a9%25db%2592-%25d8%25ae%25d9%2584%25d8%25a7%25d9%2581-%25d9%2584%25da%2591%25d9%2586
https://dailyburewala.com/?p=24029#respondWed, 19 Jun 2024 12:43:52 +0000https://dailyburewala.com/?p=24029بورے والا(پریس رپورٹر )پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام بورے والا میں دو روزہ یوگا...
]]>بورے والا(پریس رپورٹر )پاکستان یوگا کونسل کے زیر اہتمام بورے والا میں دو روزہ یوگا ٹیچرز ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا،60 سے زائد یوگا ٹیچرز نے تربیت حاصل کی،خواتین ٹیچرز کی بھی شرکت،ہر گاﺅں اور محلے کی سطح پر یوگا کلب بنانے کا عزم دہرایا،کہتے ہیں یوگا روح،جسم اور ذہن کے ملاپ کا نام ہے بورے والا میں مردوں اور خواتین میں یکساں مقبول یوگا کو مزید منظم کرنے کیلئے پاکستان یوگا کونسل نے گورنمنٹ کالج آف کامرس میں دو روزہ ٹیچر ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین یوگا ٹیچرز نے بھی ٹریننگ حاصل کی پیٹرن انچیف یوگی ریاض کھوکھر نے شرکاءٹیچرز کو مختلف آسناءکروا کے تربیت دی اور انکی افادیت بارے بھی آگاہی دی،ٹریننگ سیشن کے دوران یوگی ریاض کھوکھر نے یوگا ٹیچرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا انسان کے اندر بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے قوت مدافعت سے ہم بیماریوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں یوگا آپکے اندر کی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے اور باہر سے آنے والی بیماریوں کو جسم میں داخل ہونے سے روکتا ہے تربیتی سیشن میں شریک راوی یوگا کلب لاہور کی یوگا ٹیچر مقدس ریاض اور پروفیسر مسزنورین ظفر نے کہا کہ تربیت کے بغیر کوئی بھی علم یا فن دوسروں کو منتقل نہیں کیا جاسکتا یوگا کی تربیت سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے یوگا جسمانی لچک کے ساتھ ساتھ ہمارے رویوں میں بھی لچک پیدا کرتا ہے یوگی ہمیشہ خود صحت مند رہتا ہے اور دوسروں کو صحت مند رکھنے کی فکر کرتا ہے چیئرمین سپریم کمیٹی میاں محمد اشرف،جنرل سیکرٹری ظفر علی بھٹی،میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری اصغر علی جاوید،یوگا ٹیچر ملک محمد نواز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،چوہدری مختار احمد جٹ،ریاض احمد اور ندیم صابر نے بھی یوگا کے حوالہ سے خطاب کیا۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=240290عید پر بلدیہ افسران اور سٹاف نے شہر کو صاف رکھنے کیلئے اپنی ڈیوٹی دی وہ قابل ستائش ہے۔شاہد جاوید ڈوگر
https://dailyburewala.com/?p=24026&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25b9%25db%258c%25d8%25af-%25d9%25be%25d8%25b1-%25d8%25a8%25d9%2584%25d8%25af%25db%258c%25db%2581-%25d8%25a7%25d9%2581%25d8%25b3%25d8%25b1%25d8%25a7%25d9%2586-%25d8%25a7%25d9%2588%25d8%25b1-%25d8%25b3%25d9%25b9%25d8%25a7%25d9%2581-%25d9%2586%25db%2592-%25d8%25b4%25db%2581%25d8%25b1-%25da%25a9%25d9%2588-%25d8%25b5
https://dailyburewala.com/?p=24026#respondWed, 19 Jun 2024 12:41:39 +0000https://dailyburewala.com/?p=24026بورے والا(پریس رپورٹر)میونسپل کمیٹی بورے والا کی جانب سے عید پر صفائی کے مثالی انتظامات...
]]>بورے والا(پریس رپورٹر)میونسپل کمیٹی بورے والا کی جانب سے عید پر صفائی کے مثالی انتظامات اور جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کامیاب آپریشن کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور چیف افیسر بلدیہ امتیاز احمد کی قیادت میں مقامی مسلم لیگ(ن) کے سابق اراکین پارلیمنٹ کے نمائندہ سردار شاہد جاوید ڈوگر کے ہمراہ کالج روڈ پر سڑک پر گلاب کے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ گلاب کی خوشبو والے پانی کا چھڑکاﺅ کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹرز،سپروائزرز،سینٹری سٹاف اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا خوشبو والے پانی کے چھڑکاﺅ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے پر کالج روڈ معطر ہو گیا جس کے بعد شہر کی دیگر شاہراہوں اور پبلک مقامات پر بھی یہ ڈرائیو جاری ہے میونسپل کمیٹی کے مثالی انتظامات اور اس نئی ڈرائیو پر مقامی سابق اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار شاہد جاوید ڈوگر نے میونسپل انتظامیہ اور اسکے سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید قیامت خیر گرمی میں جس طرح میونسپل کمیٹی کے افسران اور سٹاف نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ڈیوٹی دی ہے وہ قابل ستائش ہے جسکی بدولت شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور خوشبو والے پانی کے چھڑکاو سے خوشگوار احساس پیدا ہوا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ نے اس خصوصی کمپین میں حصہ لینے والے سینٹری و دیگر سٹاف کیلئے خصوصی نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا میونسپل کمیٹی کے عید پر مثالی انتظامات پر سول سوسائٹی،انجمن تاجران اور دیگر نمائندہ شہریوں نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=240260آئندہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔حمزہ شہباز
https://dailyburewala.com/?p=23974&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25a2%25d8%25a6%25d9%2586%25d8%25af%25db%2581-%25d8%25a8%25d8%25ac%25d9%25b9-%25d9%2585%25db%258c%25da%25ba-%25d8%25b9%25d8%25a7%25d9%2585-%25d8%25a2%25d8%25af%25d9%2585%25db%258c-%25da%25a9%25db%258c-%25d9%2585%25d8%25b4%25da%25a9%25d9%2584%25d8%25a7%25d8%25aa-%25d9%2585%25db%258c%25da%25ba-%25da%25a9%25d9%2585%25db%258c
https://dailyburewala.com/?p=23974#respondTue, 11 Jun 2024 13:48:43 +0000https://dailyburewala.com/?p=23974بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنماءو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ایم این...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) کے راہنماءو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ایم این اے حمزہ شہباز کے ساتھ بورے والا سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور اور راﺅ فضل الرحمان کی ملاقات،ملاقات میں موجودہ مقامی اور قومی سیاسی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ بورے والا کیلئے نئے و جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ملک میں معاشی بہتری سے مہنگائی کی شرح میں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے آئندہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات میں کمی لانے اور انکے معاشی مسائل کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پنجاب میں مریم نواز شریف کی زیر قیادت صحت،تعلیم،زراعت اور دیگر شعبوں میں نئی ریفارمز سے عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن مدد ملے گی ملک کو انتشار سے بچا کر مسلم لیگ(ن) اور اسکی اتحادی جماعتیں امن اور خوشحالی کی طرف لے کر جانے میں کامیاب ہونگی۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=239740اسسٹنٹ کمشنر کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں،1325 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی
https://dailyburewala.com/?p=23922&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25a7%25d8%25b3%25d8%25b3%25d9%25b9%25d9%2586%25d9%25b9-%25da%25a9%25d9%2585%25d8%25b4%25d9%2586%25d8%25b1-%25da%25a9%25db%258c-%25d9%2582%25d8%25a8%25d8%25b6%25db%2581-%25d9%2585%25d8%25a7%25d9%2581%25db%258c%25d8%25a7-%25da%25a9%25db%2592-%25d8%25ae%25d9%2584%25d8%25a7%25d9%2581-%25d8%25a8%25da%2591%25db%258c-%25da%25a9
https://dailyburewala.com/?p=23922#respondThu, 06 Jun 2024 13:11:23 +0000https://dailyburewala.com/?p=23922بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائیاں،تین مختلف دیہات سے 1325 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی،واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت 294 ملین سے بھی زائد ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا ملک فاروق احمد نے قیمتی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کے سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ مال کے عملہ فیلڈ اور پولیس کی مدد سے نواحی گاﺅں 146/ای بی میں 1128 کنال،نواحی گاﺅں 303/ای بی سے 100 کنال جبکہ نواحی گاﺅں 305/ای بی سے 96 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروا لیا واگزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت 294.2 ملین روپے بنتی ہے۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=239220ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی ہے۔صائمہ بتول
https://dailyburewala.com/?p=23919&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d9%2585%25d8%25a7%25d8%25ad%25d9%2588%25d9%2584%25db%258c%25d8%25a7%25d8%25aa%25db%258c-%25d8%25a2%25d9%2584%25d9%2588%25d8%25af%25da%25af%25db%258c-%25d9%2585%25db%258c%25da%25ba-%25d8%25aa%25db%258c%25d8%25b2%25db%258c-%25d8%25b3%25db%2592-%25d8%25a7%25d8%25b6%25d8%25a7%25d9%2581%25db%2592-%25da%25a9%25db%258c-%25d9%2588
https://dailyburewala.com/?p=23919#respondThu, 06 Jun 2024 13:08:42 +0000https://dailyburewala.com/?p=23919بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر پرسن صائمہ بتول نے کہا...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر پرسن صائمہ بتول نے کہا ہے کہ ماحولیات کے مسائل میں کچھ مسائل قدرتی طور پر موسمی تبدیلیوں سے رونما ہوتے ہیں مگر مسائل میں انسانی عمل اور طمع نے بہت سے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں جس سے کرہ ارض کا قدرتی ماحول بتدریج بگڑتا جا رہا ہے لیکن انسان کو اس کی پرواہ نہیں ہے اور وہ اپنے معمولات اور سرگرمیوں میں محو ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر حقوق العباد ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین و نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور آب و ہوا سے متعلق منعقدہ ورکشاپ اور آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئر پرسن صائمہ بتول نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے اقوام عالم کو ملکر قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہو گا حکومت نے پلاسٹک کے استعمال،فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کی ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس پر عمل کریں پلاسٹک کے استعمال سے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں پلاسٹک بیگ کی جگہ ماحول دوست متبادل جیسے کاٹن بیگ کو استعمال میں لایا جائے پلاسٹک کی آلودگی کے مضر اثرات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو ملکر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے مثبت اقدامات ماحولیات کے تحفظ کے عزائم ظاہر کرتے ہیں ہر فرد اپنا کردار ادا کر کے نئی نسل کے ماحولیاتی مستقبل کو یقینی بنا سکتا ہے۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=239190الخدمت فاونڈیشن کی روزگار سکیم کے تحت مقامی شہری کو نیا رکشہ دے دیا گیا
https://dailyburewala.com/?p=23878&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25a7%25d9%2584%25d8%25ae%25d8%25af%25d9%2585%25d8%25aa-%25d9%2581%25d8%25a7%25d9%2588%25d9%2586%25da%2588%25db%258c%25d8%25b4%25d9%2586-%25da%25a9%25db%258c-%25d8%25b1%25d9%2588%25d8%25b2%25da%25af%25d8%25a7%25d8%25b1-%25d8%25b3%25da%25a9%25db%258c%25d9%2585-%25da%25a9%25db%2592-%25d8%25aa%25d8%25ad%25d8%25aa-%25d9%2585
https://dailyburewala.com/?p=23878#respondWed, 05 Jun 2024 12:44:07 +0000https://dailyburewala.com/?p=23878بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الخدمت فاونڈیشن کی روزگار سکیم کے تحت مقامی شہری کو...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الخدمت فاونڈیشن کی روزگار سکیم کے تحت مقامی شہری کو نئے موٹر سائیکل رکشہ کی چابی دینے کی تقریب الخدمت فاونڈیشن کے صدر عطاء الرحمان مناء کے ڈیرہ امرتسری گلستان کالونی میں منعقد ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی بورے والا عبدالوحید خالد،سٹی امیر سلیم طاہر بلوچ،نائب امیر حافظ یاسر وحید،(ر)ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی ترقیاتی بنک سید سجاد حسین بخاری،سینئر صحافی فاونڈر ممبر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،محمد شیر خاں کھچی،ملک نعیم جاوید،شہزاد مصطفی چوہان،محمد لطیف خلجی اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے محمد خالد نامی بے روزگار شخص کو اپنے خاندان کی کفالت کیلئے روزگار سکیم کے تحت نیا رکشہ دیا گیا اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے جہاں دیگر فلاحی منصوبے چل رہے ہیں وہاں روزگار سکیم کا اجراء ایک خوش آئیند منصوبہ ہے کسی بے روزگار کو بھکاری بننے سے بچانے کیلئے اسے ذریعہ روزگار دیکر اسکے پاوں پہ کھڑا کرنا انسانیت کی خدمت کا عظیم عمل ہے جس پر الخدمت فاونڈیشن کے تمام ذمہ داران اور ڈونرز قابل تحسین ہیں۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=238780حکومت نجکاری کے عمل کو فوری بند کر کے نیا سٹاف بھرتی کرے۔شاہد باری چوہان
https://dailyburewala.com/?p=23875&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25ad%25da%25a9%25d9%2588%25d9%2585%25d8%25aa-%25d9%2586%25d8%25ac%25da%25a9%25d8%25a7%25d8%25b1%25db%258c-%25da%25a9%25db%2592-%25d8%25b9%25d9%2585%25d9%2584-%25da%25a9%25d9%2588-%25d9%2581%25d9%2588%25d8%25b1%25db%258c-%25d8%25a8%25d9%2586%25d8%25af-%25da%25a9%25d8%25b1-%25da%25a9%25db%2592-%25d9%2586%25db%258c
https://dailyburewala.com/?p=23875#respondWed, 05 Jun 2024 12:39:44 +0000https://dailyburewala.com/?p=23875بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حاجی شاہد باری چوہان زونل چئیرمن سرکل وہاڑی کی زیر...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)حاجی شاہد باری چوہان زونل چئیرمن سرکل وہاڑی کی زیر قیادت واپڈا کی نجکاری،سٹاف کی کمی اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے میپکو ڈویژن بورے والا میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے زیر اہتمام پرامن احتجاج کیا گیا جس میں حاجی شاہد باری چوہان زونل چئیرمن سرکل وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو فوری بند کیا جائے،نیا سٹاف بھرتی کیا جائے،مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 100% اضافہ کیا جائے اس موقع پر سب ڈویڑنل چئیر مین چوہدری شاہد پرویز انور حسین بھٹی،چوہدری کامران گجر،سردار شکیل احمد ڈوگر،چوہدری ساجد خورشید،مہر ندیم،چوہدری شوکت،ملک امتیاز،ساجد چوہدری،قیصر حیات بھٹی،غضنفر گجر اور خالد محمود عقیل کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=238750عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔اصغر علی جاوید
https://dailyburewala.com/?p=23872&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d8%25b9%25d8%25a7%25d9%2584%25d9%2585%25db%258c-%25d9%2585%25d8%25a7%25d8%25ad%25d9%2588%25d9%2584%25db%258c%25d8%25a7%25d8%25aa%25db%258c-%25d8%25aa%25d8%25a8%25d8%25af%25db%258c%25d9%2584%25db%258c%25d9%2588%25da%25ba-%25d8%25b3%25db%2592-%25d9%25be%25d8%25a7%25da%25a9%25d8%25b3%25d8%25aa%25d8%25a7%25d9%2586-%25d8%25a8
https://dailyburewala.com/?p=23872#respondWed, 05 Jun 2024 12:37:22 +0000https://dailyburewala.com/?p=23872بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین تحفظ ماحولیات سوسائٹی اصغر علی جاوید نے کہا ہے...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیئرمین تحفظ ماحولیات سوسائٹی اصغر علی جاوید نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک میں بڑی تباہی ہوئی جس کے اثرات سے ہم ابھی تک نہیں نکل پائے اس کے تدارک کیلئے حکومت سمیت ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاپر بیگ کے خطرناک اور مضر اثرات کے بارے میں عوامی شعور کی بیداری کیلئے آگاہی دینا ہو گی موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے شجر کاری کرنا انتہائی ضروری ہے اس میں تمام پاکستانیوں کو اپنے اپنے حصے کا پودا لگانا ہو گا۔
]]>https://dailyburewala.com/?feed=rss2&p=238720مقامی سیاستدانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بورے والا ایکسپریس وے سے محروم ہو گیا
https://dailyburewala.com/?p=23849&utm_source=rss&utm_medium=rss&utm_campaign=%25d9%2585%25d9%2582%25d8%25a7%25d9%2585%25db%258c-%25d8%25b3%25db%258c%25d8%25a7%25d8%25b3%25d8%25aa%25d8%25af%25d8%25a7%25d9%2586%25d9%2588%25da%25ba-%25da%25a9%25db%258c-%25d8%25b9%25d8%25af%25d9%2585-%25d8%25af%25d9%2584%25da%2586%25d8%25b3%25d9%25be%25db%258c-%25da%25a9%25db%258c-%25d9%2588%25d8%25ac%25db%2581-%25d8%25b3
https://dailyburewala.com/?p=23849#respondMon, 03 Jun 2024 13:08:12 +0000https://dailyburewala.com/?p=23849بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مقامی سیاسی چپقلش اور سیاستدانوں کی بے حسی،بورے والا ایکسپریس...
]]>بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مقامی سیاسی چپقلش اور سیاستدانوں کی بے حسی،بورے والا ایکسپریس وے سے محروم ہو گیا،ملتان سے وی چوک وہاڑی تک ایکسپریس وے کی منظوری،وی چوک وہاڑی سے اڈہ رسول پور تک دہلی ملتان روڈ ایکسپریس وے کیلئے نظر انداز،صرف مرمت کیلئے رقم مختص،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے منظوری دیدی،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کے ذرائع کے مطابق بورے والا کے سیاستدانوں کی باہمی چپقلش،عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے وہاڑی سے اڈہ رسول پور تک 63 کلو میٹر ایکسپریس وے کے منصوبہ سے نکال کر صرف مرمت کیلئے ایک ارب 93 کروڑ روپے کا تخمینہ لگا دیا گیا ہے جبکہ وہاڑی سے (ن)لیگ کی ایم این اے تہمینہ دولتانہ کی کوشش سے وی چوک وہاڑی سے چوک میتلہ تک 63 کلومیٹر لمبی ایکسپریس وے کیلئے 26 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں بورے والا کے سیاستدانوں اور ارباب اختیار کی اس عدم دلچسپی کی وجہ سے ایکسپریس وے سے محروم ہونے پر مقامی شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے وعدوں کے مطابق اڈا رسول پور سے وہاڑی تک ایکسپریس وے میں شامل کیا جائے۔