28اگست تک اساتذہ کے مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ مرزا طارق محمود
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید )سپریم کونسل پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت مرزا طارق محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ پنجاب کے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے سلسلہ میں مورخہ 10اگست کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے UTCکے زیر اہتمام ہونے والا احتجاجی مظاہرہ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی طرف سے مذاکرات کی دعوت کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اللہ بخش ملک نے اساتذہ راہنماﺅں چیئر مین رائے غلام مصطفی ریاض،جنرل سیکرٹری محمد ارشد گل،سینئر نائب صدر حاجی نذر محمد وینس،نائب صدر سپریم کونسل رائے محمد عبداللہ،کنونیئر طارق محمود،حافظ عبدالناصر،اللہ رکھا گوجر،تاج حیدر،عبدالرشید بھٹی،میڈم سعیدہ اقبال و دیگر سے 8 اگست 2017کو کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ لاہور میں مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اساتذہ کے سکیلز کی اپ گریڈیشن،ان سروس پرموشن و دیگر مطالبات و مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کر دی گئی ہے اور بہت جلد اساتذہ کی اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل حل کرنے کا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔