18نومبر کو صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود بورے والا آئیں گے۔سید اعجاز احمد شاہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کے چھوڑ کر جانے سے پارٹی ہرگز کمزور نہیں ہوتی،چھوڑ کر جانے والوں کا اپنا ایجنڈہ ہوتا ہے اور وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کے تحت سیاسی وفاداریاںتبدیل کرتے رہتے ہیں یہ پیپلز پارٹی میں ہی نہیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں میں ہو تا آ رہا ہے تا ہم بھٹو شہید کے نظریات سے وفا کرنے والے ورکر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری شگفتہ چوہدری اور سٹی صدر بورے والا طاہر سلیم چوہدری کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی عہدیداران محمد صدیق بھلر،محمد سلیم قریشی،غلام مرتضیٰ چوہان،منیر خاں ترین،بشیر احمد باجوہ،بدر منیر شاہ،شیخ محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے سید اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ 18نومبر کو صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود بورے والا آئیں گے جہاں وہ سابق سٹی صدر راﺅ فریاد علی خاں (مرحوم ) اور سردار محمد ایوب ڈوگر ایڈووکیٹ (مرحوم) کی رہائش گاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کریں گے انکے دورہ بورے والا کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔