ڈی پی ایس بورے والا کے فنڈز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹرسٹ کے نام پر منتقل کرنا غیر قانونی ہے۔سردار خالد ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈی سی وہاڑی کی جانب سے ڈی پی ایس بورے والا کے بچوں کے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ٹرسٹ کے نام پر منتقل کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس شہر کے بچوں سے سکول کیلئے فیسیں وصول کی جاتی ہیں ان پر کسی اور ادارے یا اتھارٹی کا کوئی حق نہیں ہم اپنے شہر کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں والدین اور شہر کے نمائندہ افراد کو سکول کی گورننگ باڈی سے الگ کر کے اس ادارے کو اپنی مرضی کے فیصلوں کے ذریعے چلانا کسی صورت قبول نہیں،ڈی پی ایس بورے والا ضلع وہاڑی کا ایک مثالی ادارہ ہے جسکے پاس کروڑوں روپے کے فنڈز موجود ہیں جو صرف اور صرف بچوں کو سہولیات دینے اور ادارہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کئے جا سکتے ہیں لیکن اگر ان فنڈز کو کسی اور جگہ منتقل کیا گیا تو ناصرف عوامی سطح پر بلکہ پنجاب اسمبلی میں بھی اسکی آواز اٹھائیں گے ڈی سی وہاڑی کو اپنا فیصلہ فی الفور واپس لینا چاہیئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے