تبدیلی سرکار نے ملکی تاریخ میں بدترین مہنگائی کی تاریخ رقم کر دی ہے۔خالد محمود ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملکی تاریخ میں بدترین مہنگائی کی تاریخ رقم کر دی ہے سرکاری اداروں میں ریکارڈ کرپشن اور جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ناکام حکومت کی بداعمالیوں کا نتیجہ ہے غیر ملکی قرضوں اور معاشی خسارے کے غلط اعداد و شمار کے ذریعے اب قوم کو مزید بے وقوف نہ بنایا جائے،مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے عام آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے حکومتی وزراء اور مشیروں کی کارکردگی کھل کر سامنے آ چکی ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کو برا بھلا کہنے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیئے پاکستان کی تاریخ میں اتنے برے حالات آج تک نہیں آئے جو موجودہ نااہل حکومت نے تین سالوں میں پیدا کر دیئے ہیں قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے عوام دووقت کی روٹی پورا نہ ہونے پر خودکشیوں اور جرائم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور پوری قوم اس ظالم اور نااہل حکومت سے چھٹکارے کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے بہت جلد ملک میں عوامی امنگوں کے مطابق حقیقی تبدیلی آنے والی ہے مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،ظلم اور ناانصافی کا سونامی غرق ہونے والا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگی راہنماء سردار شاہد جاوید ڈوگر،تحصیل صدر چوہدری ساجد شریف،جنرل سیکرٹری خالد بودلہ،سیکرٹری انفارمیشن محمد رضوان سلیمی،سٹی صدر شاہد نواب خاں،جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم شان،سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر طلحہ پرویز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔