یوم دفاع کے حوالہ سے یوگا گراؤنڈ جمنیزیم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم دفاع کے حوالہ سے پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے یوگا کلب ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اہتمام یوگا گراؤنڈ جمنیزیم قائد اعظم سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں یوگا کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق اور سپرنٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن ماجد یوسف نے یوگا سیشن میں بھی حصہ لیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق،پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،یوگا ٹیچر سلیم طاہر بلوچ اور اصغر علی جاوید نے ملکی دفاع کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرکے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اگر ہم لوگ ایک آزاد وطن میں دشمن سے بے خوف آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں تو یہ ہماری پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہماری ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں قوم کا بچہ بچہ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے گئے اور تقریب کے اختتام پر پریس فوٹو گرافر آفتاب نذیر کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق کو انکی تصویر کا یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔