میجر طفیل شہید نشان حیدر کے مزار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھول بھی رکھے گئے،مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی شہید کے مزار پر حاضری دی گئی،تفصیلات کے مطابق بورے والا میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فاتح لکشمی پور میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور جنرل آفیسر کمانڈنگ بہاولپور جنرل منیر الدین نے شہید کے مزار پر آرمی چیف کی طرف سے پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی اس موقع پر شہید کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی بعدازاں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید,وائس چیئرمین ضلع کونسل رانا شاہد سرور،منظور برکت ماڑی والا،نذیر رندھاوا مسیح،میجر طفیل شہید کے بھتیجے سابق چیئرمین یو سی چوہدری ضیاء اختر اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پی ٹی آئی کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری جنوبی پنجاب ملک فاروق اعوان،سردار خالد نثار ڈوگر،چوہدری عثمان احمد وڑائچ،غلام مصطفی بھٹی،طارق محمود باجوہ اور دیگر راہنماؤں نے کارکنان کے ہمراہ میجر طفیل شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔