وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔چوہدری عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چئیرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارا فخر ہیں اور انکی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک آزاد وطن میں کسی بیرونی خوف کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں ہمیں امن کی خاطر اور آئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ہماری پرعزم قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ہم آج پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں اس عزم کی تجدید جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا تھا۔