6 ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرات و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاسی ہے۔خالد ڈوگر

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء کا دن بہادر مسلح افواج کی جرأت و قربانی کے بے مثال جذبے کا عکاس ہے،55 سال قبل مسلح افواج اور غیور قوم نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہم ہر قیمت مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا جذبہ،ولولہ اور جرأت و بہادری ہوتی ہے جو سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے بیگناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کا راج مسلط کر رکھا ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ان اشتعال انگیزیوں کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سے ہٹانا ہے بھارت اب جان لے کہ کشمیر پر اسکا تسلط ان خاک میں ملنے والا ہے پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کرکے ملکی دفاع اور سلامتی کو ہمیشہ مقدم سمجھا ہے اور انکی لازوال قربانیوں کی بدولت آج کوئی دشمن ملکی سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے