اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے شہریوں کے ہمراہ لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں شجرکاری مہم کا پودہ لگایا

بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق نے شہریوں سے ملکر شجرکاری مہم تیز کر دی،”پارک ویو کیفے” لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں پودے لگا کر شہریوں کو شجرکاری بارے آگاہی بھی دی،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد عمر فاروق نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان،سول سوسائٹی نیٹ ورک اور نمائندہ شہریوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کو مزید تیز کر دیا انہوں نے رات گئے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کیفے کی گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے پودے لگائے اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اپنے شہر کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے “کلین اینڈ گرین” پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا ضرور لگائیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے شجرکاری مہم کی کامیابی بہت ضروری ہے شجرکاری ملک سے آلودگی کے خاتمہ کی ضامن ثابت ہو گی اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،پریس کلب بورے والا کے سابق صدر و سنئیر ممبر اصغر علی جاوید کامریڈ،سول سوسائٹی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر چوہدری اصغر علی جاوید،رانا عبدالوحید خاں،عبدالطیف غزنوی،محمد ارشد ڈوگر،ماجد امیر گجر،علاؤالدین چوہدری،محمد شیر خان کچھی،ملک طالب حسین،کاشف اقبال چوہدری،شاہد ندیم،ساجد اکرم بھٹی،شہزاد مصطفی چوہان،لطیف خلجی،زین چوہدری،منیب ہاشمی اور دیگر نمائندہ شہری بھی موجود تھے دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر محمد عمر فاروق نے پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔