حاجی محمد جمیل بھٹی(مرحوم) کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرکزی تاجر راہنماء

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)آل پاکستان تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمد نعیم میر اور ظفر اقبال صدیقی صدر چیمبر سمال ٹریڈرز ملتان نے کہا ہے کہ مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی ایک انتھک اور مخلص انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی تاجران کے مسائل حل کرنے اور عوامی خدمت کیلئے وقف کر دی ان کی وفات سے تاجر برادری ایک انتھک اور مخلص راہنما سے محروم ہو گئی ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی کی وفات پر ان کے بیٹے عثمان جمیل بھٹی اور بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارشاد حسین بھٹی صدر انجمن تاجران وہاڑی،راؤ خلیل احمد جنرل سیکریٹری وہاڑی،میاں ساجد آصف،سینئر نائب صدر وہاڑی،شیخ محمد سلیم صدر میلسی،چوہدری محمد زاہد جاوید،محمد شایان شان،شیخ امتیاز میلسی،نائب صدر مرکزی انجمن تاجران چاچا محمد اسلم،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شیخ عابد فاروق،صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راؤ نور محمد خان،صدر انجمن تاجران عارف بازار چوہدری محمد عاطف آرائیں،نائب صدر شیخ عمران عزیز اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد عرفان گجر،سرپرست شیخ محمد اعظم،عطاء الرحمن منا جان،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی احتشام داؤد،صدر انجمن آڑھتیاں سبز منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،مہر اعجاز احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے