کولہے کے مریض کو آپریشن کیلئے بیرون ملک یا بڑے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں۔ڈاکٹر علی عمران

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار مریض کے کولہے کا جوڑ کامیابی سے تبدیل کر دیا گیا،مریض چند گھنٹے بعد ہی اپنے پاؤں پر وزن دے کر چلنے کے قابل ہو گیا،مریض اور ورثاء کی ڈاکٹر کو دعائیں اب مریضوں کو اب شہر بڑے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر علی عمران،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہسپتال میں تعینات ماہر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر علی عمران نے اپنے پاس کولہے کی ہڈی کے جوڑ کے فریکچر مریض کے طبی معائنے ایکس ریز اور ضروری رپورٹس کے بعد بورےوالا تحصیل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار جدید طریقہ سے آپریشن کرتے ہوئے کولہے کا جوڑ تبدیل کر دیا آپریشن کے دوران بیرون ملک سے درآمد شدہ جدید دو سطح والے جوڑ کا استعمال کیا گیا مریض کامیاب آپریشن کے چند گھنٹے بعد ہی الحمد اللہ اپنے پاؤں پر وزن دے کر چلنے کے قابل ہو گیا مریض اور اس کے ورثاء کی ڈاکٹر کو دعائیں ماہر آرتھو پیڈک ڈاکٹر علی عمران کا کہنا ہے کہ اب کولہے کے جوڑ کے فریکچر مریضوں کو بیرون شہر بڑے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں تحصیل ہسپتال میں آرتھو پیڈک سے متعلق مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے بہترین سہولیات میسر ہیں مریضوں کی خدمت کیلئے میری خدمات چوبیس گھنٹے حاضر ہیں۔