ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی کی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ضلعی صدر انجمن تاجران،صدر انجمن بہبودی مریضاں اور ضلعی امن کمیٹی کے رکن بورے والا کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد جمیل بھٹی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کی نمازجنازہ کالج کی باہر والی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں اراکین اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،سردار خالد محمود ڈوگر،اعجاز سلطان بندیشہ،سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان،چوہدری نذیر احمد آرائیں،سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،صدر بار سلمان یوسف گھمن،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان،صدر انجمن آرھتیان غلہ منڈی چوہدری احتشام داؤد،صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں،صدر انجمن تاجران وہاڑی ارشاد احمد بھٹی،جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد عمران بھٹی،بزرگ لیگی راہنماء چاچا ملک محمد اسلم،سابق کونسلرز میاں خالد حسین،سردار راشد عظیم،غلام مصطفی بھٹی،حاجی شہباز حسین بھٹی،سیٹھ محمد اسرار،اتفاق ٹرانسپورٹ یونین کے صدر سردار شاہد جاوید ڈوگر،صدر پریس کلب ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری مہر اعجاز احمد،مرکزی علماء کونسل کے صوبائی سینئر نائب صدر حافظ ابوسفیان حنفی،عبدالحفیظ تبسم اور مختلف طبقہ فکر کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی مرحوم کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین سید محمد محفوظ الحق شاہ نے پڑھائی انکی قل خوانی کا ختم آج مورخہ 9 اگست صبح 8 بجے گلستان کالونی میں ادا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے