علی سفیان سلدیرا آئی وائی ڈبلیو میونسپل کارپوریشن بورے والا کے صدر نامزد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف یوتھ ونگ میونسپل کارپوریشن بورے والا کے عہدیداران کا اعلان،نوٹیفیکیسن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق انصاف یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر تیمور السلام کی مشاورت کے بعد جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ذوالفقار علی شاہ نے میونسپل کارپوریشن بورے والا کیلئے انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جسکے مطابق علی سفیان سلدیرا صدر،محمد احمد سینئر نائب صدر،ندیم اسلم آرائیں،سلمان بھٹی نائب صدور،چوہدری وقاص علی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،علی رضا ایڈیشنل سیکرٹری،اجازب احمد اور علی اصغر بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،علی اکبر فنانس سیکرٹری جبکہ محمد مدثر کو سیکرٹری انفارمیشن نامزد کیا گیا ہے۔