بورے والا میں منی پیٹرول پمپ کا غیر قانونی دھندا ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور گردونواح میں منی پیٹرول پمپ کا غیر قانونی دھندا ضلعی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا،گنجان علاقوں میں لگے منی پیٹرول پمپ پر حادثے کئی انسانی جانیں لے چکے،محکمہ سول ڈیفنس کا منی پیٹرول پمپ مافیا سے گٹھ جوڑ شہر کیلئے بڑا خطرہ بن گیا،شہریوں کی طرف سے غیر قانونی اور جان لیوا دھندے کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر کے مصروف ترین بازاروں اور گلی محلوں کے علاوہ نواحی قصبوں میں محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے انسانی جانوں سے کھیلنے والا غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے جگہ جگہ لگے یہ منی پمپ کسی بھی وقت شہر کیلئے ایک بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں قبل ازیں منی پیٹرول پمپ اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں پر آگ لگنے کے حادثات میں کئی انسانی جانیں جاچکی ہیں انتظامیہ کو شکایات کے باوجود انکے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ان منی پمپ سے کئی سرکاری اہلکاروں کو مفت پیٹرول فراہم کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور یہ دھندہ اب شہر کیلئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے جس پر مقامی شہریوں نے کمشنر ملتان،ڈی سی وہاڑی اور محکمہ سول ڈیفنس کے صوبائی حکام سے فوری نوٹس لینے اور گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے