حضرت دیوان چاولی مشائخ کا سالانہ تین روزہ عرس 9 جولائی سے شروع ہو گا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)برصغیر پاک و ہند کے مشہور صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کا سالانہ تین روزہ عرس بورے والا کے نواحی قصبہ دیوان صاحب میں 9 جولائی سے 11 جولائی تک منعقد ہو گا ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ خاں نیازی کے مطابق عرس کی تقریبات کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ ”کورونا“ ایس او پیز کی پابندی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ اوقاف کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی ہزاروں زائرین شرکت کریں گے یاد رہے کہ درگاہ بابا حاجی شیر دیوان برصغیر کی قدیم روحانی درگاہ ہے جہاں پر سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک نے بھی چلہ کشی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے