موجودہ حکومت کا امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینا درست فیصلہ ہے۔اعجاز الحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(زیڈ) کے صدر و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ خطے کے موجودہ حالات کے تناظر اور خصوصاََ افغانستان کی صورتحال میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت اور متفقہ لائحہ عمل قومی سلامتی کی روح کے مطابق ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے شرکت نہ کرنے سے بیرون ملک مثبت پیغام نہیں گیا لیکن اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کی شرکت نہ کرنے کا مطالبہ بھی درست نہیں تھا اس پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ملتان روڈ پر ایک خوبصورت ائیرکنڈیشنڈ ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جنگ میں ان کے والد شہید ضیاء الحق کا بڑا کردار تھا موجودہ صورتحال میں ویسی سوچ کی ضرورت ہے لیکن آج ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں 9/11 میں تھے اس جنگ میں لاکھوں لوگ شہید ہوئے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر مہاجرین ہوئے جن کو پناہ پاکستان نے دی اس نازک صورتحال میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت طالبان 80 فیصد حصے پر قابض ہو چکے ہیں مسلم لیگ زیڈ کے صدر نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے جانے کے بعد سارا بوجھ پاکستان پر آئے گا اس صورتحال میں اگر افغانستان میں جنگ ہوئی تو اس کی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی پاکستان آ سکتی ہے حکومت کا امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینا درست فیصلہ ہے ہم اس صورتحال میں دو طرفہ دشمن نہیں پال سکتے اعجاز الحق نے کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے مسلم لیگ (زیڈ) کو فعال کرنے کیلئے ان کے چاروں صوبوں میں ان لوگوں سے رابطے ہیں جو دوسری جماعتوں میں نہیں جانا چاہتے وہ مسلم لیگ (زیڈ) میں شامل ہو جائیں گے اور کسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ بھی اس وقت کریں گے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،مسلم لیگ زیڈ پنجاب کے صدر سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضٰی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ،چوہدری آصف ابراہیم،چوہدری محمد ابراہیم،چوہدری محمد اسامہ،حافظ رضوان عابد آرائیں،مسلم لیگ(ن) کے حلقہ 230 کے صدر چوہدری سعید احمد آرائیں، سیکرٹری اطلاعات پی پی 230 محمد اسلم جمال،میاں خالد حسین،نعیم صابر چوہدری،چوہدری عبدالمجید نمبردار اور دیگر نمائندہ شصیات نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے انتخابی نعروں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں آٹا،گھی،چینی،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی گزشتہ روز انکی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے