14 اگست جشن آزادی کے موقع پر سیٹلائٹ ٹاﺅن سے ریلی نکالی جائے گی ۔ سعید قریشی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ 14اگست جشن آزادی کے موقع پر جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی،تفصیلات کے مطابق ریلی ضلعی دفتر پی ٹی آئی سیٹلائٹ ٹاﺅن سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی کالج روڈ پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف ضلع وہاڑی کے صدرسابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمود چوہان کریں گے ریلی میں پی ٹی آئی تحصیل و سٹی کے عہدیداروں،انصاف ونگ اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں چوہدری طارق محمود باجوہ،ملک فاروق احمد اعوان،چوہدری اعجاز اسلم،سردار راشد عظیم،غلام مصطفےٰ بھٹی،شہباز حسین بھٹی،ساجد حسین گجر ،چوہدری محمد شفیق گجر اور راشد رحمان رامے کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔