14اگست ہمیں قیام پاکستان کیلئے ہمارے آباﺅ اجداد کی لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ شاہد اکبر طور

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پریس کلب کے چیئرمین شاہد اکبر طور نے کہا ہے کہ 14اگست ہمیں قیام پاکستان کیلئے ہمارے آباﺅ اجداد کی لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور تجدید عہد کا دن ہے کہ ہمیں پاک وطن کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کلیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ بورے والا کے زیر اہتمام پرچم کشائی کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں،چیف آفیسر راﺅ محمد علی خاں،کونسلرز بلدیہ میاں خالد حسین،رانا ارشاد احمد،صدر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،نائب صدر میاں طارق محمود،جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے،جنرل سیکرٹری”ایمرا”چوہدری اصغر علی جاوید،ڈائریکٹر پروگرام پریس کلب اکرام الحق چوہدری اور عبدالطیف عزنوی بھی موجود تھے تقریب کی صدارت چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد اکبر طور نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے وطن پاک کی خاطر دنیا کی سب سے بڑی عظیم ہجرت کی ظالم ہندوﺅں نے ماﺅں اور بہنوں کی عصمتیں لوٹیں اور ان کے سامنے معصوم بچوں کو نیزوں پر پرو دیا مگر آزادی وطن کے جذبے سے سرشار مسلمانوں نے تمام مظالم کے باوجود پاکستان میں آکر سجدہ شکر ادا کیا ہمارے بعض ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے آدھا پاکستان گنوا دیا جو مشرقی پاکستان آج بنگلہ دیش بن چکا ہے ہمیں اپنے بقیہ پاکستان کو سلامتی کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ اس کی حفاظت کیلئے تن من دھن قربان کر دینا چاہئے ہندوستان اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ہماری پرامن سرحدوں کی بار بار خلاف ورزی کرکے جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے انہوں نے بلدیہ بورے والا کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو جشن آزادی کی منفرد اور مثالی تقریبات کے انعقاد اور شہر کو دلہن کی طرح سجانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے