14اگست کے روز لبیک یارسول اللہ کی جانب سے جشن آزادی کی ریلی نکالی جائے گی ۔ پیر سرور شاہ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک لبیک یارسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سرور شاہ نے کہا ہے کہ 14اگست کے روز لبیک یارسول اللہ کی جانب سے جشن آزادی کی ریلی نکالی جائے گی،ریلی کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ریلی جوش وجذبہ کے ساتھ شام 5بجے یعقوب آباد (پل نہر) سے شروع ہو گی اور لاری اڈا سے ہوتی ہوئی کالج روڈ پریس کلب کے باہر آ کر اختتام پذیر ہو گی ریلی میں کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔