میپکو سب ڈویژن کی کارکردگی،بارش کے 15 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بارش اور آندھی نے میپکو سٹی سب ڈویژن کی کارکردگی کا پول کھول دیا،بارش کے 18 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقوں کی بجلی بحال نہ کی جا سکی،چھٹی کی وجہ سے ایس ڈی او غائب،صارفین کی شکایات پر عملدرآمد نہ ہونے سے شہری شدید حبس میں بجلی بند ہونے سے عذاب میں مبتلا،شہریوں کی جانب سےلائن لاسسز پورے کرنے کیلئے بجلی کی بلاجواز بندش کا الزام،ایس ڈی او کے صارفین سے عدم رابطہ کے باعث مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا،چیف ایگزیکٹو میپکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں ہونے والی بارش اور آندھی کے ساتھ ہی سٹی سب ڈویژن سے منسلک بیشتر فیڈر سے بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی بجلی کی بحالی کیلئے چھٹی کے روز شہری ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن کے دفتر کے چکر کاٹتے رہے لیکن انکی شنوائی نہ ہو سکی عملہ کی طرف سے یہی جواب دیا جاتا رہا کہ صاحب چھٹی پر ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں جلنے والے ٹرانسفارمرز کی جگہ متبادل ٹرانسفارمرز بغیر سفارش کے لگانا ناممکن ہو گیا میپکو عملہ کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے دو تین روز لگنے کا کہہ کر جان چھڑوائی جاتی رہی جبکہ بارش کے بعد شدید حبس اور گرمی میں شہری بلکتے رہے 18 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال نہ کی جا سکی جس پر مقامی شہریوں محمد صدیق،محمد رمضان،علی اکبر،صادق حسین،محمد پرویز،جان محمد اور دیگر نے واپڈا آفس میں شدید احتجاج کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر چیف ایگزیکٹو میپکو اور ایس ای میپکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔