پی ٹی آئی کے ایم پی اے اعجاز بندیشہ کے حقیقی چچا ساتھیوں سمیت (ق) لیگ میں شامل

بورے والا(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ کے خاندانی تنازعات طول پکڑ گئے،اعجاز بندیشہ کے حقیقی چچا سمیت خاندان کی کئی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر (ق)لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار،تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ کے حقیقی چچا سابق ممبر ضلع کونسل محمد ایوب بندیشہ جنہوں نے اعجاز بندیشہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا انہوں نے خاندانی اختلافات کی بنا پر اپنی برادری کے علاوہ کھگہ برادری کی اہم شخصیات پیر یعقوب کھگہ،پیر ہارون شاہ کھگہ،پیر زمان شاہ کھگہ سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ(ق) میں شمولیت کا اعلان کر دیا انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد (ق)لیگ میں باضابطہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے انکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ انکی شمولیت سے حلقہ پی پی 232 میں سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے