پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر کی (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان۔معتبر ذرائع

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے و سابق امیدوار سینٹ ملک نوشیر کی (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان،ملک نوشیر اسلام آباد میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کریں گے،ذرائع،معتبر ذرائع کے مطابق ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے و سابق امیدوار سینٹ ملک نوشیر انجم خاں لنگڑیال نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے وہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کر کے (ن)لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیں گے ذرائع کے مطابق (ن)لیگ کے سینیٹر اعظم تارڑ انکی (ن)لیگ میں شمولیت کے حوالہ سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ملک نوشیر لنگڑیال نے ماچھیوال کے حلقہ سے 2008 کے انتخابات میں بطور ایم پی اے کامیابی حاصل کی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے جبکہ سابقہ الیکشن میں وہ اسی حلقہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز سلطان بندیشہ کے مقابلے میں بطور آزاد امیدوار شکست کھا گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے