ایس ڈی او میپکو سٹی سب ڈویژن بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانے میں ناکام
بورےوالا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ڈی او میپکو سٹی سب ڈویژن بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانے میں ناکام،یونٹس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ماہ ڈٹیکشن کی مد میں صارفین کو بلوں میں اضافی یونٹس ڈال کر بجھوا دئیے،صارفین کی چیخیں نکل گئیں،بلا جواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عذاب میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق میپکو سٹی سب ڈویژن میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا بجلی چوری اور لائن لاسز پورے کرنے میں ناکامی پر ایس ڈی او واپڈا سٹی رانا کامران تاروں اور ٹرانسفارمز کی مرمت،تبدیلی کرنے اور مین سپلائی فیل ہونے کے نام پر کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب لوگ ان سے لوڈشیڈنگ کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان سے بدتمیزی کی جاتی ہے اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران ملک امتیاز احمد،کامران شاہد،وقاص رفیق بھٹی،احمد رضا اور دیگر شہریوں نے کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کمی نہ ہے یہ صرف عوام کو پی ٹی آئی حکومت کے خلاف متنفر اور بدنام کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے سیاسی و سماجی اور کاروباری تنظیموں نے اس کی مذمت کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے راہنماوں نے کہا ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے والے ایسے نااہل شخص کو فوری ٹرانسفر کر کے اس کے خلاف انکوائری کی جائے۔