حکمران جماعت نے عوام دشمن بجٹ دیکر عام آدمی کیلئے جینا مشکل کر دیا۔محمد ظفر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راﺅ محمد ظفر نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے عوام دشمن بجٹ دیکر عام آدمی کیلئے جینا مزید مشکل کر دیا ہے اور اپنے دورِ حکومت میں ملک کو قرضوں کی بلند ترین فہرست میں شامل کر دیا ہے جبکہ گردشی قرضوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کا مزید سیلاب آنے کو تیار ہے دوسری جانب حکومت نے بجٹ میں گردشی قرضوں کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا اور معاشی طور پر ابتر صورتحال کے باعث ملک لاء اینڈ آرڈر کی بدترین صورتحال پیدا ہو چکی ہے پاکستان کے انفراسٹرکچر،زراعت،صنعت میں سب سے ترقی یافتہ اور بڑے صوبے پر گزشتہ تین سال سے نااہل ترین شخص کو مسلط کر رکھا ہے جو پنجاب کے عوام سے پی ٹی آئی کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی تحصیل بورے والا کے امیر حاجی عبدالوحید خالد کے دفتر میں مقامی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے امیر سید جاوید حسین،تحصیل جنرل سیکرٹری رضوان سلیمی،سٹی امیر سلیم طاہر اور دیگر عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے امیر جماعت اسلامی حاجی عبدالوحید خالد اور دیگر عہدیداران نے جماعت کی طرف سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے تین لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی امیر جنوبی پنجاب کے حوالے کیا۔