ڈی سی او وہاڑی مبین الٰہی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سپر باسمتی چاول (پرانا) 127،سپر با سمتی چاول (نیا) 116،دال مسور ثابت (اوپن)،چاول اری 60،دال چنا موٹی 125، دال چنا باریک 122،دال مسور موٹی 132،دال ماش چمن 205،دال ماش دیگر 190،دال مونگ بغیر دھلی ہوئی (اوپن)،دال مونگ دھلی ہوئی 131،چنا سفید موٹا لوکل 150،چنا سفید باریک لوکل 130،سرخ مرچ (پسی ہوئی) بمطابق کمپنی ریٹ،بیسن 130،چینی ایکس ملز ریٹ 2+روپے، دہی 80 روپے فی کلوگرام،دودھ 75روپے فی لیٹر،گوشت چھوٹا 800،گوشت بڑا 400 روپے فی کلو گرام،روٹی تندوری 100گرام 06 اور نان تندوری 110گرام 10روپے مقرر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے کہا ہے کہ سبزی و پھل و دیگر اشیاء مارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخ سے زیادہ وصول نہیں کرے گا نہ زائد وصول کرنے کی کوشش کرے گا اور نہ ہی مقرر کر دہ نرخ پر دینے سے انکار کرے گا دوکاندار اشیاء خوردونوش کی ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔