گاؤں میں بجلی کا بوسیدہ نظام اور لٹکتی تاریں علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)گاﺅں میں بجلی کا بوسیدہ نظام اور لٹکتی تاریں علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گئیں،ڈیڑھ سال قبل منظور ہونے والا ٹرانسفارمر نصب ہونے کی بجائے زمیندار کے مال مویشی احاطہ میں پڑا واپڈا حکام کو منہ چڑا رہا ہے،اہل علاقہ کا احتجاج،چیف ایگزیکٹو میپکو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 433 (ای بی) میں بجلی کی 35 سال پرانی تاریں بوسیدہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے انکے گھروں اور گلیوں میں موت بن کر لٹک رہی ہیں آئے روز بوسیدہ تاریں ٹوٹ کر زمین پر گرنے سے اہل دیہہ شدید خوف میں مبتلا ہیں اسکے علاوہ گاﺅں میں ان بوسیدہ تاروں کی وجہ سے کم وولٹیج کے باعث برقی آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اہل دیہہ کے مطابق ڈیڑھ سال قبل اس گاﺅں میں وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کیلئے میپکو کی طرف سے ایک نیا ٹرانسفارمر منظور کیا گیا تھا جو کہ نصب ہونے کی بجائے مقامی زمیندار کے مال مویشی احاطہ میں پڑا خراب ہو رہا ہے اہل دیہہ نے اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو اور دیگر میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بوسیدہ تاریں تبدیل کر کے فوری طور پر ٹرانسفارمر بھی نصب کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے