پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،کیمیکل ملا ہزاروں لٹر دودھ برآمد،کولیکشن سنٹر کے مالک اور ملزم موقع سے فرار،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے کا مکروہ دھندہ بند نہ ہو سکا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نواحی گاؤں 251 (ای بی) میں ببلو ملک کولیکشن پر پولیس کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا تو چلر میں کیمیکل سے بنا ہزاروں لٹر جعلی دودھ موجود تھا فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو آتا دیکھ کر کولیکشن سنٹر کا مالک اور ملازم موقع سے فرار ہو گئے موقع سے برآمد ہونے والا جعلی دودھ اور پری مکس تلف کر کے کیمیکلز قبضہ میں لے لئے فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر تھانہ گگومنڈی پولیس نے جعلی دودھ کا دھندہ کرنے والے کولیکشن سنٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی اس کولیکشن سنٹر پر جعلی دودھ پکڑا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے