ملتان روڈ پر ورکشاپ میں مرمت کیلئے لایا گیا آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،دو ملازم شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر ورکشاپ میں مرمت کیلئے لایا گیا ”آئل ٹینکر“ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،ٹینکر پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی،آگ سے جھلسنے والے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،زخمیوں کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق ملتان پر واقع ایک ورکشاپ میں مرمت کیلئے لایا گیا آئل ٹینکر دوران مرمت اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی آگ کی لپیٹ میں آ کر ورکشاپ کے دو مزدور محمدفریاد سکنہ حبیب کالونی اور احسن سکنہ ٹبہ مصطفی آباد بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کے جسم کا 50 فیصد حصہ بری طرح جھلس گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملتان روڈ حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے