تھانہ ساہوکا کی حدود میں ڈاکو بے لگام،ریٹائرڈ پرنسپل کے گھر 10 سے زائد ڈاکوؤں کی لوٹ مار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ساہوکا کی حدود میں ڈاکو بے لگام ہو گئے،(ر) پرنسپل کے گھر 10 سے زائد ڈاکوﺅں کی اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ گھنٹہ تک لوٹ مار،اہل خانہ کے شور مچانے پر ڈاکوﺅں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ سے پورا علاقہ لرز اٹھا،پولیس ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام،تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 10 نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ ساہوکا کی حدود میں واقع گاﺅں موضع بھٹیاں کے رہائشی ہائر سیکنڈری سکول ساہوکا کے(ر) پرنسپل محمد یعقوب بھٹی(مرحوم) جن کا 10 روز قبل ہی انتقال ہوا انکے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد گھر کی سیف الماریوں کی چابیاں لیکر ڈیڑھ گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کے دوران 18 تولہ طلائی زیورات،8 لاکھ روپے نقدی اور گھریلو قیمتی سامان لوٹ لیا اہل خانہ کے شور مچانے پر مسلح ڈاکوﺅں نے شدید اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اطمینان سے فرار ہو گئے فائرنگ سے پورا علاقہ لرز اٹھا لیکن پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقہ میں ڈکیتی اور راہزنی جیسی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے لیکن پولیس ابھی تک ان جرائم پیشہ گروہوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اس تشویشناک صورتحال پر فوری نوٹس لینے اور علاقہ میں امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے