نااہل سلیکٹڈ حکومت نے تاریخ کا بدترین عوام دشمن بجٹ قوم پر مسلط کر دیا۔ن لیگی اراکین اسمبلی

بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر آحمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت نے تاریخ کا بدترین عوام دشمن بجٹ قوم پر مسلط کر دیا ہے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے پوری قوم کو گروی رکھ دیا گیا ہے،مہنگائی کا جن عوام کو نگل رہا ہے لیکن نااہل حکومت نے عام آدمی کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا،حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں اور موجودہ عوام دشمن بجٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے،سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو موجودہ بجٹ میں صرف 10 فیصد اضافہ مہنگائی کے تناسب سے باعث شرم ہے گذشتہ تین سالوں سے معاشی بدحالی کے شکار سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 30 سے پچاس فیصد اضافہ دینا چاہیئے تھا قوم نے اس بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ کے خلاف میڈیا کو اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے