عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایشیاء کی سب سے تیز تیز ترین مارکیٹ بن گیا۔نذیر جٹ

بورے والا(نیوز ڈیسک)ایدوائزر ٹو چیف آرگنائزر تحریک انصاف و سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت ‏پاکستان ایشیاء کی سب سےتیز ترین مارکیٹ بن گیا ہے،پاکستان نے وینٹلیٹرز کے بعد اب کورونا ویکسین بھی تیارکر لی ہے،بین الاقوامی سطح پر پاکستان نے 36 جے ایف 17 تھنڈر طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ سے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ہم صرف ایٹمی قوت ہی نہیں بلکہ جنگی طیاروں سمیت دیگر آلات بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں،سابقہ حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے پی آئی اے کے منجمد اثاثے دس سال بعد موجودہ دور میں بحال ہو چکے ہیں،پاکستان کی کامیابیوں کا یہ سفر تسلسل سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد قومی لیڈر ہیں جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے اب تک 22 ارب ڈالرز کا ملکی قرضہ واپس کیا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب ڈالرز پلس ہو چکا ہے ملک میں توانائی کے بحران پر مستقل قابو پانے کیلئے اس وقت دس مختلف ڈیمز پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے‏ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالرز کو پہنچ چکے ہیں اپوزیشن اپنے اپنے ابو بچاؤ مہم پر گامزن ہے لیکن عمران خان چوروں اور ملکی لٹیروں کو کوئی این آر او نہیں دینگے اور ان سے پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے ملک مشکل حالات سے نکل چکا ہے اب ترقی اور خوشحالی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے